فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت میں مسلم دشمنی ختم نہ ہوسکی، خواتین کیلئے حجاب پہننا بھی جرم بن گیا
26 دسمبر 2018 (10:29) 2018-12-26

نیودہلی: بھارت میں مسلم دشمنی ختم نہ ہوسکی، خواتین کیلئے حجاب پہننا بھی جرم بن گیا۔ دہلی میں حجاب پہننے والی لڑکی کو امتحان میں شرکت سے روک دیا۔

نام نہاد سیکولر جمہوری ملک میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکا جا رہا ہے۔ نئی دلی کی جامعہ اسلامیہ کی طالبہ کو حجاب کی پاداش میں سزا دیتے ہوئے نیشنل ایلیجی بلٹی ٹیسٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

امیہ خان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی انھوں نے امتحانات دیے، لیکن مناسب تلاشی کے بعد اجازت دی جاتی رہی۔

شدت پسندی اور مذہبی منافرت کی انتہا یوں ہوئی کہ طالبہ نے جامعہ انتظامیہ کو شکایت بھی کی لیکن انتظامیہ نے چپ سادھ کر انتہا پسندوں کا ساتھ دیا۔


ای پیپر