file photo

امریکی ریاست میں جہاز فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ
26 دسمبر 2018 (09:57) 2018-12-26

نیویارک: امریکی ریاست جنوبی ڈیکوٹہ میں جہاز فنی خرابی کے باعث 2 گھروں سے جا ٹکرایا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ 4 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوتے ہوئے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔


ای پیپر