file photo

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا
26 اگست 2020 (09:48) 2020-08-26

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں تیرہ پوائنٹس مل گئے۔ انگلینڈ نے سیریز ایک صفر سے جیتی۔

ساؤتھمپٹن میں بادل کیا برسے، انگلینڈ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ بارش انگلینڈ سے کھیل کر پاکستان کو بچا گئی، شاہینوں نے ڈرتے ڈرتے تیرہ پوائنٹس ہتھیا لیے۔

آخری دن بھی بارش کرکٹ پر حاوی رہی، دن بھر میں ستائیس اوور کا کھیل ہی ہوا، پاکستان نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 187 رنز بنائے، بابراعظم 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

زیک کرالی میچ کے ہیرو قرار پائے جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا تاج محمد رضوان کے سر سجا۔


ای پیپر