پاکستان کشمیر کیلئے آخری سانس اور ہر حد تک جائیگا :وزیر اعظم عمران خان
26 اگست 2019 (18:22) 2019-08-26

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطا ب کرتے ہوئے کہا مودی نے تکبر میں آکر مسئلہ کشمیر پر بڑی غلطی کر دی ہے ،پوری دنیا مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ ہو یانہ ہو ہم آخری سانس تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے ہر حد تک جائیگا ، ایٹمی جنگ کے اثرات پوری دنیا تک پڑیں گے ،یو این محسوس کر ے ایٹمی جنگ ہوئی تو جیت کسی کی بھی نہیں ہوگی ۔

تفصیلا ت کے مطابق عمران خان مسئلہ کشمیر پر عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کا اب ” کشمیر پالیسی “پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے ، کشمیر کے ایشو پر ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،ہماری سب سے بڑی کامیابی یواین اجلاس مسئلہ کشمیر پر بلایا جانا تھا ،مسئلہ کشمیر کو پوری دینا میں اجا گر کرکے اسے انٹرنیشنل ایشو بنا دیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا بھارت سے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے لیکن وہ آگے سے دوسری باتیں شروع کر دیتا ہے ،پاکستان اور بھارت کے مسائل مشترکہ ہیں ،عمران خان نے کہا حکومت میںا ٓنے کے بعد ہمارا پہلا کام ملک میں امن قائم کرنا تھا ،ہم چاہتے تھے افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر کام کریں ،افغان عمل کیلئے ہم نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ،بھارت ہمیشہ سے پاکستان کیخلاف گھناﺅنے الزامات لگا تا رہا ہے ،بھارت نے سیکو لرزم کو ختم کر دیا ،بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کی ،بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے ۔

بھارت نے 5اگست کو پیغام دیا کہ بھارت صرف ہندوﺅں کا ہے ،عمران خان نے کہا نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے ،بھارت نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی اور سیکو لر ازم بھی ختم کردیا ،بھارت نے کشمیر میں اضافی فوج بھجوا ئی اور کشمیر کو بھارت کا حصہ بنا دیا ،بھارت نے کشمیر کو اپنا حصہ بنا کر عالمی اداروں کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ،مودی کہتا ہے ہندوستان صرف ہندوﺅں کا ہے باقی سب دوسرے درجے کے شہری ہیں ۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ مودی نے آزاد کشمیر پر حملے کا منصوبہ بنا لیا تھا ہم اس سے پوری طرف واقف تھے اور ہماری بہادر افواج مقابلہ کرنے کیلئے بالکل تیار تھیں ،دنیا کے ہر فورم پر بتاﺅں گا کشمیر میں میں کیا ہو رہا ہے ،وزیر اعظم نے پوری قوم کو آئندہ جمعہ پر گھر سے نکلنے کی اور کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی کال دیدی ،ہر ہفتے ساری قوم کشمیریوں کیلئے نکلے گی ،آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلئے وقف کرنا ہوگا ،اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان آپکی طرف دیکھ رہے ہیں ،وقت ثابت کرے گا کہ ہندوستان جو تکبر میں آکر کیا وہ غلط کیا ،ہم نے دنیا کو بتا نا ہے کہ کشمیر کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے ،جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،عمران خان نے پوری دنیا میں واضح کر دیا مسئلہ اگر جنگ کی طرف چلا گیا تو یاد رکھیں دونوں ملکوں کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں،دنیا ہمارے ساتھ ہو یا نہیں ہم آخری حد تک جائینگے ۔


ای پیپر