کشمیرہمارا اندرونی نہیں باہمی مسئلہ ہے ،مودی کا بڑا یوٹرن
کیپشن:   Image Source : Twitter
26 اگست 2019 (17:28) 2019-08-26

فرانس :مودی نے مسئلہ کشمیر پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا باہمی مسئلہ ہے ،مودی نے ٹرمپ کے سامنے مان لیا کہ کشمیر ہمارا اندرونی نہیں باہمی مسئلہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فرانس میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیر ایک عرصے سے حل طلب ہے ،اس موقع پر مودی نے سچ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اندرونی نہیں باہمی مسئلہ ہے ۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کشمیر ایک عرصے سے حل طلب ہے ،امید ہے دونوں ممالک مل کر مسئلہ کو حل کرینگے لیکن ایک عرصہ گزر گیا ابھی تک دونوں نے معاملہ حل نہیں کیا ،صحافی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موجو دہوں اور رہوں گا ۔


ای پیپر