مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 اگست 2019 (16:00) 2019-08-26

لاہور: مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات میں پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلئے سخت مقابلے کی توقع ہے، درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔ وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس عہدے کیلئے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔


ای پیپر