ٹوئٹر نے عارف علوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 اگست 2019 (15:07) 2019-08-26

اسلام آباد: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ٹویٹس بند کرنے کی درخواست مسترد۔ پاکستانی صدر کی ٹویٹس میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ٹوئٹر انتظامیہ کا جواب۔

دوسری جانب ٹوئٹر انتطامیہ نے مراد سعید کو بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کرنے پر نوٹس بھجوا دیا۔ کہا گیا آپ کے اکاؤنٹ سے انڈیا کے مخالف ٹویٹ کرنے پر آپ کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مراد سعید نے ٹویٹ کیا تھا کہ فوجیں تعینات کریں ، پابندیاں لگائیں ، میڈیا کو معطل کریں ، کرفیو نافذ کریں ، ننگے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکیں ہمیں بھارت خاموش نہیں کر سکتا ، آپ کو بے نقاب کریں اور بے نقاب ہوں گے۔


ای پیپر