image by facebook

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر نے اڑان بھر لی
26 اگست 2019 (12:29) 2019-08-26

کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر نے اڑان بھر لی، انٹربینک مارکیٹ میں قدر میں 10 پیسے اضافہ ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.52 سے بڑھ کر 157.60 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 158.90 سے کم ہو کر 157.90 روپے پر بند ہوا تھا، یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔ 2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا اور اگست میں 159 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


ای پیپر