فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان پیپلز پارٹی کا صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور شروع
26 اگست 2018 (16:12) 2018-08-26

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی جگہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور شروع کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا متوقع صدارتی امیدوار سامنے آنے کی امیدیں بڑھنے لگیں۔ صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کا نام آصف علی زرداری نے تجویز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کا عندیہ دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ اپوزیشن نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا جبکہ جیالے قمرالزمان قائرہ اور اعتزاز احسن کے نام پر زور دیتے رہے۔

اے پی سی کے بعد پیپلزپارٹی رہنماوں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی تو آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

خورشید شاہ کہتے ہیں صلاح مشورے چل رہے ہیں، جلد ن لیگ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے 3 رکنی وفد نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور قیادت کا پیغام پہنچایا۔

 

 


ای پیپر