فوٹوبشکریہ فیس بک

اداکار علی ظفر نے عمران خان سے پشاور میں مزید سینما گھروں کے قیام کی درخواست کر دی
26 اگست 2018 (14:46) 2018-08-26

اسلام آباد: معروف اداکار علی ظفر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پشاور میں مزید سینما گھروں کے قیام کی درخواست کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینما انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ انڈسٹری کو ملکر کوشش کرنے سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے، جو برسوں کی عدم توجہی کے باعث زوال کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم “طیفا ان ٹربل” نے پانچ ہفتوں میں 30 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ عید الاضحٰی پر ریلیز ہونے والی تین نئی پاکستانی فلمیں بھی” طیفا ان ٹربل” کا بزنس متاثر نہیں کرسکیں۔


ای پیپر