فوٹوبشکریہ فیس بک

شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان اور ن لیگ کے راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر نامزد
26 اگست 2018 (13:56) 2018-08-26

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ہو گئی اور ان کی جگہ راجہ ظفر الحق کو قائد حزب اختلاف کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا تھا جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے شبلی فراز کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ شیری رحمان کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ہونے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرتے ہوئے ان کے تقرر کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد ایوان کے لیے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

 

 

 

 

 


ای پیپر