فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کی کامیابی پر مہیش بھٹ کا پیغام سامنے آگیا

کراچی: بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو ”جوانی پھر نہیں آنی 2“کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2“کی کامیابی بھارتیوں کو بھی بھا گئی۔ جہاں پاکستانی شائقین فلم کی تعریف کر رہے ہیں وہیں بھارت کے نامور ہدایت کار و پروڈیوسر مہیش بھٹ بھی فلم کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ مہیش بھٹ نے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ایسا ستارہ ہے جو مسلسل چمک رہا ہے۔
The rise and the rise and the RISE of Humayun Saeed! https://t.co/3rcAL6ZFPk
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) August 24, 2018
اداکار ہمایوں سعید نے مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کیا ”اللہ کا بہت شکر ہے، یہ تو شروعات ہے، ہمیں لوگوں کا پیار ایسے ہی ملتا رہا تو فلم کئی ریکارڈ توڑے گی۔“
واضح رہے کہ فلم ریلیز کے صرف دو دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 کروڑ 72 لاکھ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔