file photo

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا
26 اپریل 2020 (16:11) 2020-04-26

اسلام آباد: ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عزم، سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشتگرد جہنم واصل، ایک کو زندہ پکڑ لیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات پر خیسورہ اور دوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی، دشمن سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ 5 جوان زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد سے جبکہ سپاہی سکم داد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔


ای پیپر