چین میں کورونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو گی
26 اپریل 2020 (11:34) 2020-04-26

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر کام تیزی سے جاری ہے اور ستمبر تک ویکسین تیار ہونے کا امکان ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے تحفظ دینے والی ویکسین ستمبر تک ایمرجنسی استعمال جبکہ عام افراد کے لیے اگلے سال کے ابتدا میں دستیاب ہوسکتی ہے۔ چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے سربراہ کے مطابق، چین میں اس وقت ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز دوسرے یا تیسرے مرحلے میں ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اس مہلک وبا کی دوسری لہر سے پہلے دستیاب ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت چین میں 3 ویکسینز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے اور تینوں ہی ٹرائلز کے اولین مرحلے کو مکمل کرچکی ہیں۔


ای پیپر