حکومت کا تختہ کیسے الٹے گا ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا
26 اپریل 2019 (23:42) 2019-04-26

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بات کو اپوزیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے ، عثمان ڈار کا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے الزام بے بنیاد ہے ، نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سے سیاست میں سرگرم نہیں ، وہ حکومت کے خلاف ابھی کوئی تحریک نہیں چلانا چاہتے ، امید ہے کہ نواز شریف کی جو رپورٹ ہیں اس کو سامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ انہیں باہر جانے کی ضرور اجازت دے گی اور نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے ، کوئی اورنہیں بلکہ ان کی اپنی لائی یہ مہنگائی حکومت کا تختہ الٹ دے گی ۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات کو اپوزیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ نواز شریف کی صحت پر چار بورڈ بنے لیکن حکومت نے ٹیسٹ نہیں کرائے ، ریلیف کے لئے صحت کا بہانہ بنانے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف سیاست میں سرگرم نہیں ہیں ۔نواز شریف حکومت کے خلاف ابھی کوئی تحریک نہیں چلانا چاہتے جب کہ حکومت کی نااہلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ یہ پہلی حکومت ہے جو عوام پرعذاب بن کر گری ہے ۔ یہ مہنگائی کا طوفان حکومت کا تختہ الٹ دے گاجو یہ خود لائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے جہاں سے 2000ءسے لے کر اب تک علاج کروایا ہے اب بھی وہیں سے علاج کروایا جائے جب کہ حکومت بد نیتی کی بنیاد پر کہتی ہے کہ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف باہر جاتے ہیں تو وہ پہلے کی طرح ضرور پاکستان واپس آئیں گے ۔ نواز شریف پہلے بھی ڈٹ کر کھڑے تھے اب بھی ڈٹے رہیں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ نواز شریف کی جو رپورٹ ہیں اس کو سامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ انہیں باہر جانے کی ضرور اجازت دے گی اور نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے ۔


ای پیپر