”تمام انداز ے غلط نکلے “یکم رمضان کب ہوگا؟اہم خبرعید پر لمبی چھٹیاں ۔۔۔!
26 اپریل 2019 (22:20) 2019-04-26

کراچی :محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد سات بجکرتینتیس منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمرپندرہ گھنٹے تینتالیس منٹ ہوگی,ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر رمضان کے روزے 30ہی ہوئے تو عوام کی موجیں لگ جائیں گے اور اس طرح عید پر تین کی بجائے 4چھٹیاں مل جائینگی ،عید 6جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔


ای پیپر