رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
26 اپریل 2019 (19:20) 2019-04-26

لاہور : رمضان کی آمد آمد ہے ،مہنگائی سے پہلے ہی عوام کا جینا محال ہو گیا ہے ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اب پاکستان میں بھی اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 9روپے اضافے تک کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مندی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے کو تیار ہے ،اگر پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میںاضافہ ہو گیا اور دوسری طرف نئے اربوں روپے کی ٹیکسز لگ گئے تو مہنگائی ایک نیا سونامی عوام کیلئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہوگا ،عام آدمی کے استعمال میں ہونے والی چیزیں پہلے ہی اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ،غریب آدمی سر اپا احتجاج ہے ،دوائیوں کی قیمتوں میں 4سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ،جس سے عام آدمی بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے .

اب ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے،جبکہ 700ارب سے لیکر 1000ہزار ارب تک کے نئے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں،حیران کن بات یہ ہے کہ تمام ٹیکسز اور مہنگائی آنے والے بجٹ سے پہلے کی جا رہی ہے اور جب بجٹ سامنے آئے گا تو اس سے عوام کا جینا محال ہو جائیگا ۔


ای پیپر