100روپے پر اب کتنا بیلنس ملے گا ؟ٹیکس کٹوتی شروع
26 اپریل 2019 (18:44) 2019-04-26

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تمام موبائل کمپنیز نے کارڈ پر ٹیکس بحال کردیا، سو روپے کے ریچارج پر موبائل صارفین کو 77.19 روپے کا بیلنس ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے موبائل کمپنیز نے موبائل کارڈ پر ٹیکس عائد کردیا، موبائل کارڈ پر 12.5 فی صد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی ہوگی،موبائل بیلنس پر 17 فی صد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

موبائل کارڈ پر 10 فی صد ایڈمن فیس کی بھی کٹوتی ہوگی، جبکہ موبال کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو ٹیکس بحال کرنے کے حوالے سے میسیجز بھی موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔


ای پیپر