Image Source : Twitter

دنیا کی بلند ترین سرنگ ٹریفک کے لیے کھول دی
26 اپریل 2019 (18:10) 2019-04-26

تبت:جنوب مغربی چین کے خودمختار علاقے تبت میں واقع دنیا کی بلند ترین سرنگ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے.

یہ سرنگ سطح سمندر سے 4750میٹر بلندی پر واقع ہے،دوطرفہ سرنگ5.7کلو میٹر طویل ہے،جو لہاسا اور نائی انگ چی کو ملانے والی چار سو کلو میٹر طویل ہائی وے کا حصہ ہے.

سرنگ کی تعمیر کا کام2015میں5018میٹر بلند میلا پہاڑ پر کیا گیا تھا، اور یہ گزشتہ روز مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔


ای پیپر