فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کر دی
26 اپریل 2019 (15:34) 2019-04-26

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ اور ایک ہی دن عید منانے کی باز گشت سنائی دی۔

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کہتے ہیں معاملے پر قانون سازی کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ ٹی وی چینلز کو پابند کیا جانا چاہئے کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند نظر آنے کا کوئی اعلان نہ کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ میٹ آفس کے مطابق رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا۔


ای پیپر