فوٹو بشکریہ فیس بک

چین کا دنیا کو جوڑنے کا مشن، امریکا اور بھارت کی مخالفت کا امکان
26 اپریل 2019 (10:21) 2019-04-26

بیجنگ: چین کا دنیا کو جوڑنے کا مشن، بیجنگ میں ون بیلٹ اینڈ فورم کا آغاز ہو گیا۔

چین کا دنیا کو جوڑنے کا مشن، بیجنگ میں ون بیلٹ اینڈ فورم کا آغاز ہو گیا۔ 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور وفود کی شرکت۔ بڑے ایونٹ میں امریکا اور بھارت کے سربراہان شریک نہیں ہوئے۔

چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت 55 ممالک میں انفراسٹراکچر، ریلوے، صنعتی زونز، فری ٹریڈ پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چین 2049 تک منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے۔

ایشیا، یورپ اور افریقہ میں چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔


ای پیپر