فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا: محکمہ موسمیات
26 اپریل 2019 (09:55) 2019-04-26

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش۔ درخت، سائن بورڈز گر گئے، فیڈر ٹرپ کر گئے۔ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش برسی۔ فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ سندھ بھر میں موسم بدستور گرم رہا۔


ای پیپر