فوٹو بشکریہ فیس بک

شمالی کوریا کے صدر نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے سے پہلے بڑا مطالبہ کر دیا
26 اپریل 2019 (09:27) 2019-04-26

ماسکو: شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے نیوکلیئر ڈیل پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا۔

ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات میں کم جانگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے سے پہلے سلامتی کی ضمانت چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا شمالی کوریا سے مکمل طور غیر مسلح ہونے کیلئے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کا مطالبہ کرتا ہے مگر ایسا کرنے سے پہلے امریکا کو شمالی کوریا کو سلامتی کی ضمانت دینا ہوگی۔

کم جانگ اُن کا دورہ روس امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق بات چیت کے بعد اہم موڑ پر ہے۔


ای پیپر