Photo Credit Naibaat Mag

تربوز۔۔۔وٹامن اے اور سی سے بھر پُور پھل
26 اپریل 2018 (23:44) 2018-04-26

عائشہ لیاقت:قدرت کی پیداکی ہوئی ہر جنس اور نعمت میں انسان کے لئے کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور موجودہ ہے۔ اور اگربات کی جائے پھلوں اور پھولوں کی تو پھر توکیا ہی کہنے۔ پھلوں کے طبی فوائد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگربعض موسمی پھل بھی ایسے ہیں جو اپنے اندرایسے حیران کن خواص رکھتے ہیں کہ انسان کی عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔ پھل بہترین ذائقے کے علاوہ کئی طبی خواص کے بھی حامل ہوتے ہیں۔ ان پھلوں میں موسم گرماں ایک انتہائی لذیذ اور سستا پھل ہے تربوز ۔ موسم گرماں کا یہ تحفہ بھی اپنے اندر ایسے حیرت انگیزطبی فوائد رکھتا ہے جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔


ایک ریسرچ رپورٹ میں تربوزکے حیرت انگیزطبی خواص اور فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ تربوزکس طرح انسانی صحت کے لیے توانائی کا بے بہا خزانہ ہے۔ وٹا من اے اور سی کی خوبیوں سے مالا مال تربوزانسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے، جسمانی درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ غذائی خواص اور پوٹاشیم جیسی خصوصیات سے لبریزتربوز آپ کو تندرست اور چاقو چوبند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آیئے اس کے اہم فوائد جانتے ہیں۔


٭ قوت حافظہ میں اضافہ اور دماغی تقویت
عموما لوگ تربوزکو زبان کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے کھاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں وٹامن B6 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ قوت حافظہ کو بہتر بناتی ہے۔ تربوزکا پانی معدے میں جاتا ہے مگر اس کے اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔


٭ پانی کی وافر مقدار
تربوز اپنے اندر پانی کا بے پناہ ذخیرہ رکھتا ہے۔ ایک تربوز میں 91.5 فی صد پانی ہوتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں نسخہ کیمیا ہے۔


٭ الیکیوپین کی 40 فی صد مقدار
ایک گلاس تربوزکے پانی میں ٹماٹرکی نسبت الیکوپین نامی مادے کی مقدار1.5 درجے زیادہ ہوتی ہے۔ الیکوپین جسم میں مضر صحت گیسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالخصوص انسانی نشمونما میں رکاوٹ بننے والی گیسوں کو تلف کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ الیکوپین جسم میں سرطان کے خطرات کا بھی تدارک کرتی ہے۔


٭ زرد تربوز
دنیا بھرمیں تربوزکی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زرد رنگ کا تربوز شہد کی طرح شیریں ہوتا ہے۔ اسی طرح سرخ تربوز بھی اپنی مٹھاس اور افادیت میں زرد تربوز ہی کی طرح ہے۔


٭ بینائی کے لیے مفید
تربوز میں وٹا من Aکی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تربوزکے کثرت استعمال سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوتی اور بینائی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معدے کے امراض کا بھی تدارک ہوتا ہے۔


٭ پٹھوں کے درد سے آرام
ماہرین کا خیال ہے کہ تربوزکے استعمال سے پٹھوں کی تکالیف میں مبتلا افرادکو بھی آرام ملت ہے۔ چونکہ تربوز سیٹرولین پیداکرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔


٭ وزن میں کمی
تربوز میں کیلوریزکم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ مقدار انسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز چونکہ پانی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کے استعمال سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔


٭ جلدکے کینسر سے بچائو
تربوزکے بے شمار فوائد میں ایک اہم الٹرا وائلٹ شعاو¿ں سے انسان کا تحفظ ہے۔ جسم کی جلن، جلدی امراض سے بچاو¿ اور جلد کے کینسر سے بھی روکتا ہے۔


ای پیپر