Photo Credit NNI

ارکان پارلیمنٹ کی نواز شریف سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
26 اپریل 2018 (22:40) 2018-04-26

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے علاوہ 2013کے انتخابات میں ٹکٹ ہولڈرز کی مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے دوران سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان شریک نہیں ہوئے تاہم انکے قریبی عزیز سابق ایم پی اے ملک آصف اور ٹیکسلا سے چوہدری نثار کے قریبی ساتھی رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق ملاقات کے دوران موجود تھے جبکہ مشاہد حسین سید ملاقات کے دوران نوازشریف کے ساتھ بیٹھے رہے.

اس ملاقات میں مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز بھی موجود نہیں تھیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفرید ی رہائش گاہ پر نوازشریف کی صدارت میں راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان شریک نہیں ہوئے جبکہ چوہدری نثار کے بہنوئی ملک آصف اس ملاقات میں شریک تھے ۔جب نوازشریف تمام شرکاءسے باری باری ہاتھ ملا رہے تھے تو ملک آصف سے انھوں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی ۔اس ملاقات میں ٹیکسلا سے رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق بھی شریک تھے جو چوہدری نثار علی خان کے انتہائی قریبی سیاسی ساتھی ہیں۔


ای پیپر