Photo Credit Yahoo

 وفاقی بجٹ تیار ،27اپریل کو پیش کیا جائے گا:مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل
26 اپریل 2018 (22:25)

اسلام آباد : مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا ، اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے اور انہیں اعتماد میں لیا گیا ہے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلیے پارلیمنٹ میں جمعہ کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 5500 ارب روپے کے لگ بھگ رکھے جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی، گزشتہ پانچ سال میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،ہماری ایکسپورٹ 15 فیصد بڑھی ہیں، امپورٹ 8 فیصد بڑھی ہیں۔ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ یکم مارچ 2013 پٹرول 106 روپے تھا، آج 88 روپے لیٹر ہے، حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے بات چیت ہوگئی ہے، چار ماہ میں برآمدات میں 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے گردشی قرضوں کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔


ای پیپر