Photo Credit Yahoo

الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
26 اپریل 2018 (21:55) 2018-04-26

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خواجہ محمد آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفیکیشن اسلا م آباد ہائی کو رٹ کی جانب سے خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کردی.

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ محمد آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کی ، خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی کی سیالکوٹ سے نشست این اے 110سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


ای پیپر