Photo Credit Yahoo

خواجہ آصف کا تاحیات نا اہلی کے بعد پہلا انٹرویو
26 اپریل 2018 (21:51)

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 28بہترین سال سیاست اور عوام کی خدمت میں انویسٹ کیئے ہیں مجھے عدالت کے اس فیصلے سے بہت دکھ ہواہے، میاں صاحب کے کیس کے بعد مخالفین نے اقامہ کا معاملہ اچھالا ۔ 28سال میں نے عزت کمائی ہے کوئی فیصلہ مجھ سے یہ عزت نہیں چھین سکتا، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تمام بیرون ملک سے آمدن بھی لکھی ہے،میرا ٹیکس کارڈ بلکل کلیئر ہے اور تمام ٹیکس ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا ہے، عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے عوام میں ہماری ہمدردی مزید بڑھ رہی ہے۔ ہم انشاءاللہ آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے گا تو میرے لیئے اس بہتر اور کیا ہوگا، میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی ، یہ وکٹ جس طرح سے گرائی گئی ہے سب کے سامنے ہے میں اس پر بات نہیں کروں گا مجھے آئینی اداروں کا احترام بھی ہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 28بہترین سال سیاست اور عوام کی خدمت میں انویسٹ کیئے ہیں مجھے عدالت کے اس فیصلے سے بہت دکھ ہواہے، میں ہائی کورٹ سے آنے والے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتا ہوں، میں نے باہر سے آنے والی آمدن پر ٹیکس دیا ہے۔انہوں نے کہا میاں صاحب کے کیس کے بعد مخالفین نے اقامہ کا معاملہ اچھالا ۔ 28سال میں نے عزت کمائی ہے کوئی فیصلہ مجھ سے یہ عزت نہیں چھین سکتا، میں 6بار اہم ترین آئینی عہدوں پر رہ چکا ہوں، میں نے بہت سے ممالک کو انکی سرزمین پر جاکر کنفرنٹ کیا ہے۔

اپنے وطن کی مٹی کے ساتھ میں نے اپنا رشتہ نبھایا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مجھے اور میرے ووٹروں کو اس پر فخر ہے میرے خاندان کو بھی اس پر فخر ہے۔ میں نے کئی ادوار دیکھے ، اتار چڑھاﺅ بھی دیکھے مشرف کا آمرانہ دور بھی دیکھا ہے۔ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تمام بیرون ملک سے آمدن بھی لکھی ہے،میرا ٹیکس کارڈ بلکل کلیئر ہے اور تمام ٹیکس ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹ بنک کم نہیں ہوگا، عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے عوام میں ہماری ہمدردی مزید بڑھ رہی ہے۔

ہم انشاءاللہ آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے گا تو میرے لیئے اس بہتر اور کیا ہوگا میں نے بھی اپنے والد کی جگہ لی تھی اب کوئی اس پر اعتراض کرے گا ۔ انہوں نے وراثت کیوں بنائی ہوئی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے اور میرے والد صاحب نے سیالکوٹ سے 12الیکشن جیتے ہیں میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی ، ووٹوں سے وکٹ گرائے تو جشن مناتے ،یہ وکٹ جس طرح سے گرائی گئی ہے سب کے سامنے ہے میں اس پر بات نہیں کروں گا مجھے آئینی اداروں کا احترام بھی ہے۔


ای پیپر