سرگودھا جیل میں تہرے قتل کے دو مجرموں کی پھانسی روک دی گئی
26 اپریل 2018 (20:18) 2018-04-26

سرگودھا : ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرموں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا،ا مجد علی اور خضر حیات نے 15 اپریل 2005 میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا ۔


تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرموں کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی روک دی گئی ۔ قیس پور کے ا مجد علی اور خضر حیات نے 15 اپریل 2005 میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرمان نے مسجد میں گھس کر محمد اسلم کو قتل کیا جبکہ اس کے گھر میں گھس کر اس کے بھائی اور بہن کو بھی قتل کر دیا۔انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر تین تین بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر دونوں کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا ۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح کی کوشش کامیاب ہونے پر پھانسی روک دی گئی ۔


ای پیپر