Photo Credit Yahoo

فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں ججز صرف پڑھ کر سناتے ہیں،سابق وزیراعظم کا ردعمل
26 اپریل 2018 (19:18)

اسلام آباد:میاں نواز شریف کو وزیر خارجہ کی نا اہلی کی خبر دوران اجلاس ملی۔ خبر ملنے پر میاں نواز شریف کچھ دیر کے لئے خاموش ہو گئے پھر بولے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں ججز صرف پڑھ کر سناتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے لیگی ممبران اسمبلی اور ضلعی صدور کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کہ سینیٹرمشاہد حسین سید آئے اور خواجہ آصف کی نا اہلی کی خبر سنائی۔ خبر سننے کے بعد میاں نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہمارے اندر پہلے سے زیادہ قوت آ جا تی ہے اور ہمیں ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے طاقت آ جاتی ہے۔ ہم ایک جذبے کے ساتھ ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔


ای پیپر