Photo Credit Yahoo

بالی وڈ میں واپسی کا کریڈٹ سیف کو جاتا ہے، کرینہ کپور خان
26 اپریل 2018 (18:46)

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ دو سال کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں واپسی کا کریڈٹ ان کے شوہر سیف علی خان کو جاتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سیف علی خان نے میری حوصلہ افزائی کی کہ میں دوبارہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام شروع کروں اور اس کا پورا کریڈٹ سیف ہی کو جاتا ہے۔

کرینہ کپور ان دنوں سونم کپور ،سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانی کے ساتھ فلم ”ویر ے دی ویڈنگ“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


ای پیپر