Photo Credit Yahoo

گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہو گیا، عمران خان کا ٹوئٹر پیغام
26 اپریل 2018 (18:38)

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہو گیا، درباری بھی اپنے گارڈفادر کیطرح اقامے کی آڑ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیشک اللہ الحق ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوا،یہ درباری بھی اپنے گارڈفادر کیطرح اقامے کی آڑ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیشک اللہ الحق ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا،شوکت خانم الحمد للہ قائم و دائم جبکہ یہ درباری آج پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہا ہے۔


ای پیپر