Photo Credit Yahoo

ورلڈ کپ 2019،پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول سامنے آگیا
26 اپریل 2018 (18:17)

کولکتہ: ورلڈ کپ 2019میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گا جب کہ دونوں ٹیمیں31مئی کو ناٹنگھم میں مقابل ہوں گی ،روبن لیگ فارمیٹ کے تحت ہونے والے میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو دیگرتمام9ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلنا ہے، ٹاپ فور کو سیمی فائنل میں جگہ ملے گی۔ویب سائٹ کرک انفوپر موجود شیڈول کے مطابق پاکستان اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ناٹنگھم میں میچ سے کریگا، گرین شرٹس کا دوسرا مقابلہ 3جون کو میزبان انگلینڈ کیخلاف اسی وینیو پر ہونا ہے۔پاکستانی ٹیم 7جون کو برسٹل میں سری لنکا کے چیلنج کا سامنا کریگی.

ٹاوئنٹن میں12 جون کو آسٹریلیا کے مقابل ہونا ہے،پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا،گرین شرٹس 23 تاریخ کو لارڈز میں جنوبی افریقہ کیخلاف برتری کی جنگ لڑیںگے،نیوزی لینڈ سے میچ 26 جون کو برمنگھم میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، 29تاریخ کو افغانستان کیساتھ میچ لیڈز میں ہوگا۔پاکستان لیگ مرحلے کا آخری میچ 5 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف کھیلے گا۔ اگر پیش قدمی جاری رہی تو پہلا سیمی فائنل9اور دوسرا 11کو ہوگا، گرین شرٹس کے 3میچز جمعہ جبکہ بھارت سمیت 2 مقابلے اتوار کو شیڈول کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے جبکہ دیگر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈکپ تک رسائی میں کامیاب ہوئی ہیں۔


ای پیپر