خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے بعد احسن اقبال کی باری

26 اپریل 2018 (17:45)

لاہور:وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ابرارالحق نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ احسن اقبال کیخلاف آئندہ ہفتے عدالت جاوں گااوربابراعوان میرے کیس کی پیروی کریں گے واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی مبےنہ اقامہ ہولڈر ہیں اور ان کے پاس سعودی عرب کا اقامہ ہے۔

مزیدخبریں