Photo Credit Yahoo

خواجہ آصف کی نااہلی پر تحریک انصاف کا ردعمل
26 اپریل 2018 (17:38) 2018-04-26

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپیل کرنا خواجہ آصف کا حق ہے لیکن عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ تمام تر شواہد کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا.

خواجہ آصف نہ صرف نااہل ہو ئے بلکہ اب وہ اگلے انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکتے۔جمعرات کو خواجہ آصف کی نااہلی پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس فیصلے پر میں عثمان ڈار، تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں طویل جدوجہد کے بعد کامیابی ملی ہے.

خواجہ آصف نہ صرف نااہل ہو گئے ہیں بلکہ اب وہ اگلے انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکتے، تمام تر ثبوت کے بعد ہم اس قسم کے فیصلے کی توقع رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کرنا خواجہ آصف کا حق ہے لیکن عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ تمام تر شواہد کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


ای پیپر