شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہو گیا
26 اپریل 2018 (15:32) 2018-04-26


پیانگ یانگ : شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا۔ یہ پہاڑ گذشتہ ستمبر میں کیے گئے جوہری تجربے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی وجہ سے منہدم ہوا۔


تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا، وہاں پر مزید جوہری تجربے نہیں کیے جا سکتے، پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک 6 جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے سے قبل مزید جوہری تجربے روکنے کا اعلان کر چکے ہیں۔


ای پیپر