مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمند 15 شعبان تک درخواستیں جمع کروا دیں
26 اپریل 2018 (15:12)

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کو 15شعبان تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 15 شعبان تک جمع کرا دیں ، تمام درخواستیں جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے لی جائیں گی۔16رمضان سے 20رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کردیئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔


انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔


ای پیپر