خواجہ آصف کیس پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے : عمران خان
26 اپریل 2018 (13:45)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا۔


جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔


ای پیپر