میکسیکو میں انسانی قد سے بڑا چوہا 
25 ستمبر 2020 (21:42) 2020-09-25

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت مرکزی گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کیلئے اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت جانور دیکھ کر حیران رہ گیا۔صفائی کرنے والے عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا.جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔لیکن قریب جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کیلئے بنایاتھا۔

صفائی کرنے والے عملے نے چوہے کو باہر نکالا تو شہری بھی اسے دیکھ کر ڈر گئے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں جس میں معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔


ای پیپر