لندن میں زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا
25 ستمبر 2020 (20:58) 2020-09-25

لندن:برطانیہ کے شہر لندن میں اس وقت ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو دوپہر کے وقت پیش آیا جب ایک سنیئر پولیس آفیسر کرائیڈن حراستی مرکز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جب پولیس کی ایک وین میں قاتل کو کرائیڈن حراستی مرکز میں داخل کروانے کیلئے لایا گیا۔ مقتول پولیس اہلکار اس 23 سالہ شخص سے کورونا وائرس کے حوالے سے سوال پوچھ رہا تھا جب اس نے پولیس اہلکار کو سینے میں گولی ماری جس سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے ابتدائی طبی امداد موقع پر دی گئی لیکن وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر  جاں بحق ہو گیا۔

لندن پولیس کے مطابق قاتل اس سے قبل بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ ہے اور اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول پولیس اہلکار کا نام کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر پولیس نے پوشیدہ رکھا ہے لیکن صرف یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب تھا۔ 


ای پیپر