لندن میں پولیس پرحملہ ،ہر طرف ہلچل مچ گئی
25 ستمبر 2020 (19:58) 2020-09-25

لندن:جنوبی لندن میں ایک برطانوی پولیس افسر کو جمعہ کے روز صبح سویرے ایک نوجوان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کریڈن حراستی مرکز میں پیش آیاجہاں 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ پولیس افسر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں وہ زخموں کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ملزم کو بھی گولی لگنے کے باعث ہونیوالے زخم کے ساتھ ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے دوران پولیس کی طرف سے کوئی آتشیں اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کو آزادانہ دفتر برائے پولیس طرز عمل کے حوالے کر دیا گیا ہے جو خودمختار طریقے سے واقعے کی تحقیقات کرے گا۔


ای پیپر