کولمبیا سے 20 لاکھ سال پرانے دیوہیکل ہاتھی کی باقیات برآمد
25 ستمبر 2020 (19:42) 2020-09-25

بگوٹا : کولمبیا سے 20 لاکھ سال پرانے دیوہیکل ہاتھی کے دانت اور ہڈیاں کی دریافت

تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں کان کنوں کو سونے کی ایک کان میں تقریبا 20 لاکھ 10 ہزار سال پرانے ایک دیوہیکل ہاتھی کے ڈانت اور ہڈیاں ملی ہیں ۔ جن میں سے دانت کی لمبائی ساڑھے تین فٹ ہے۔ کان کن کوئنچیا شہر کے قریب ایک سونے کی کان میں کھدائی کر رہے تھے جہاں سے انہیں بہت بڑے سائز کی ہڈیاں نظر آئیں۔ ایک کان کن کا کہنا ہے کہ یہ جانور اپنے دیو ہیکل حجم کی وجہ سے توجہ مبذول کروا لیتے ہیں ٗ ایک بہت بڑی ہڈی آپ کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟‘‘۔

جب انتظامیہ کو ان ہڈیوں کی اطلاع دی گئی تو ماہرین موقع پر پہنچے اور انہوں نے اسی جگہ پر پہلے ان دیو ہیکل ہڈیوں کا معائنہ کیا۔جہاں پر انہیں ایک ساڑھے تین فٹ کا ہاتھی دانت بھی نظر آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہڈیاں اندازاً 20 لاکھ 10 ہزار سال پرانی ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے لاکھوں سال پہلے یہ جانور ریوڑ کی شکل میں رہا کرتے تھے۔


ای پیپر