بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،8 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی
25 ستمبر 2020 (18:59) 2020-09-25

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،8 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی

 

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا یا ،بھارت نے رواں سال 2340 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

 

 بھارت کے ایک اعلیٰ سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی قابض فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی قابض فوج کی کنٹرول لائن کے بروح سیکٹر میں اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بے گناہ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔

 


ای پیپر