جہانگیر ترین کی شوگر ملز پر چھاپہ ٗ اہم ریکارڈ قبضہ میں 
25 ستمبر 2020 (17:16) 2020-09-25

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر مل پر مسابقتی کمیشن کا چھاپہ ٗاہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر مل جمال دین والی پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی رواں ماہ شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملنے والی ریکارڈ کی روشنی میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر مل جمال دین والی کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداروں میں ہونا ہے اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز سالانہ تقریبا 15 ارب روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کراتی ہیں ۔


ای پیپر