نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، شیخ رشید
25 ستمبر 2020 (17:06) 2020-09-25

لاہور :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامریم نواز ہی نواز شریف کو سیاست سے نکالنے والی ہیں ، مریم نواز نے اپنی والد کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا یا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ملنا فخر کی بات ہے ،مجھے فخر ہے میں پاک فوج کا ترجمان ہوں را کا ایجنٹ نہیں،فوج کیساتھ کندھے کیساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہوں ،اگر میں نے ٹیلی فون ڈیٹا آئوٹ کیا تو ملک میں  شور مچ جائے گا ، شیخ رشید نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں جھوٹ نہیں بولتا ، نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی کی تقریر تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جو گند پھیلا وہ عمران خان ختم کرینگے ،عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست ملے گی ،یہ دھرنا دینگے اور نہ عدم اعتماد کرینگے ،یہ سینٹ الیکشن سے پہلے جھگڑا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا ہمیں معلوم ہے سارے سیاستدان ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں چین کیساتھ مل کر ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے ،وہ کچھ نہیں کر سکا جو ریلوے کے مزدوروں کیلئے کرنا چاہتا تھا ۔


ای پیپر