سعودی قیادت کی گلاب کے پھولوں سے بنی تصویر توجہ کا مرکز
25 ستمبر 2020 (13:51) 2020-09-25

 ریاض:  کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے 90 واں نیشنل ڈے اچھوتے انداز سے مناتے ہوئے سعودی قائدین کی تصویری لوح 30 ہزار سے زیادہ گلابوں کی مدد سے تیار کردی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق کنگ عبداللہ سٹی نے اس فن پارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے توجہ کا مرکز بنگئی ۔فن پارے میں بانی شاہ عبدالعزیز درمیان، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز دائیں طرف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بائیں جانب نظر آ رہے ہیں۔


ای پیپر