بھارت مردہ باد کا نعرہ لگانیوالے کشمیری وکیل بابر قادری کو شہید کردیا گیا
25 ستمبر 2020 (12:47) 2020-09-25

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ لائیو پروگرام کے دوران بھارت مردہ باد کا نعرہ لگانے والے وکیل بابر قادری کو بھی نامعلوم افراد نے شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر میں معروف وکیل بابر قادری کو بھی   شہید کردیا گیا ہے۔ وکیل بابر قادری مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے ۔

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہیں بھارت مردہ باد کا نعرہ لگانے کے بعد بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی ۔ جس کے بعد گزشتہ روز نامعلوم افراد نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 


ای پیپر