ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
25 ستمبر 2019 (16:48) 2019-09-25

کراچی :انٹر بینک میں ڈالر 156.15سے بڑ ھ کر 156.17روپے پر بند ہوا ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں صرف 2پیسے کا اضافہ ہوا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا ،مارکیٹ 264پوائنٹس کی کمی سے 31ہزار 565کی سطح پر بند ہوئی ،دن بھر مجموعی طور پر 317کمپبیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،178کمپبیز کے شیئر ز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 119کمپنیز کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156 روپے 25پیسے برقرار رہی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔


ای پیپر