مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا طیب اردوان کا شکریہ
25 ستمبر 2019 (12:55) 2019-09-25

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیب اردوان کے جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔

وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں۔ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ طیب اردوان کے جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔


ای پیپر