سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں سے کوئی تعلق نہیں : ایران
25 ستمبر 2019 (12:01) 2019-09-25

تہران: ایران نے برطانیہ کی طرف سے سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں تہران کے ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ایران پردبائو ڈالنے کے بجائے یمن میں سعودی فوج کی انسانی حقوق کی پامالیوں پرتوجہ مرکوز کرے۔

ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات سے کوئی تعلق نہیں ۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا بیان غیرذمہ دارانہ اور فضول ہے جس میں انہوں نے آرامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

ا نہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مشرق میں تیل کی تنصیبات پرحملوں میں ایران کو ملوث قرار دینا غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے۔برطانیہ ایران پردبائو ڈالنے کے بجائے برطانوی حکومت سعودی عرب کو تباہ کن اسلحہ کی فروخت روکے اور یمن میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جرائم کا نوٹس لیا جائے۔


ای پیپر